KhabarBaAsar

کے الیکٹرک کے 1900 میں سے 1400 فیڈر ٹرپ، 80 فیصد کراچی بجلی سے محروم

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(خبربااثر) کراچی کو بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کا سامنا ہے اور شہرکا 80 فیصد علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔

کے الیکٹرک کے 1900 میں سے 1400 فیڈر ٹرپ کرگئے ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد،کلفٹن، ڈیفنس اور ایف بی ایریا کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔گلشن اقبال،گلستان جوہر،صدر اور ملیرکے علاقوں میں بھی بجلی بند ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ہائی ٹرانسمیشن لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے کراچی کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی اور سیکڑوں فیڈرز بند ہوگئے۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈسےآنے والی 500 کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی ہوئی ،جس سےکراچی اور سندھ کےبعض علاقوں میں بجلی معطل ہوئی، بجلی کی عدم فراہمی کی صورت حال پر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) سےرابطےمیں ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick