KhabarBaAsar

ہمارے ملک نے مکمل آزادی حاصل کرلی، امریکی انخلا پر طالبان کا بیان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کابل:(ویب ڈیسک) امریکا نے افغانستان سے انخلا ڈیڈلائن سے قبل ہی مکمل کیا اور وہاں موجود آخری امریکی فوجی بھی پیر کی رات 12 بجے سے پہلے ہی کابل ائیرپورٹ سے روانہ ہو گئے اور اس طرح امریکا کی 20 سالہ طویل جنگ کا خاتمہ ہوا ۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آخری امریکی فوجی دستہ 12 بجے کابل ائیر پورٹ سے چلا گیا ہے اور ہمارے ملک نے اپنی مکمل آزادی حاصل کرلی ہے ، خدا کا شکر ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کے انخلا مکمل ہونے پر طالبان کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور جشن منایا گیا ۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ کابل میں فائرنگ کی آوازیں امریکی فوجیوں کے انخلا پر خوشی کا اظہار ہے شہری پریشان نہ ہوں ۔

اس کے علاوہ سینیئر طالبان رہنما انس حقانی کا کہنا ہے کہ طالبان نے تاریخ رقم کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان پرامریکا اورنیٹو کا 20 سال کا قبضہ آج ختم ہوگیا، 20 سال کےجہاد،قربانیوں اورسختیوں کےبعدیہ تاریخی لمحات قابل فخرہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick