KhabarBaAsar

ہیرے پر خراش ڈالنے والا دنیا کا سخت ترین شیشہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

بیجنگ:(ویب ڈیسک) چینی سائنسدانوں نے دنیا کا سخت ترین شیشہ بنایا ہے جو اپنی سختی کی بنا پر ہیرے پر بھی نشان ڈال سکتا ہےفی الحال اسے اے ایم تھری کا نام دیا گیا ہے اور سختی کے وکرز ٹیسٹ پر یہ 113 گیگا پکسل تک پہنچ چکا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر اس شیشے کی سختی کا مقابلہ ہیرے سے کیا جائے تو وہ 50 سے 70 جی پی اے ہوگا اور انسان کی تیارکردہ بعض اشیا 100 جی پی اے سختی تک پہنچ پائی ہے ۔ اس طرح چینی شیشے کو دنیا کا بہترین بلٹ پروف شیشہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق اعلیٰ ٹیکنالوجی کی مصنوعات میں بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ ایجاد بجلی گزارنے کی بنا پر فوٹو الیکٹرک آلات، جنگی ہتھیار اور موسمیاتی شدت یا دباؤ میں کارآمد آلات کی تیاری میں استعمال ہوسکتی ہے ۔یہ شیشہ یانشن یونیو رسٹی کے تیان یونگ جن اور ان کے ساتھیوں نے تیارکیاہے ۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick