KhabarBaAsar

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی کے مزید 3 ڈویژنز میں مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(ویب ڈیسک) کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے بعد انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے 3 سب ڈویژنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ڈویژنز میں گارڈن، صدر اور سول لائن کے علاقے شامل ہیں اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے.

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں عیدگاہ لین گلی نمبر 8 سے 11 کا علاقہ شامل ہے جبکہ ڈیفنس سن سیٹ اسٹریٹ فیز 2، نیول ہائیٹس، رومی اسٹریٹ کلفٹن، کلفٹن ٹاور، مکی مسجد محمدیہ، اقبال لین ایل بلاک، بوٹ بیسن، خیابان شاہین اور خیابان بدر کے ایک گھر میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں کے رہائشیوں کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کی شرح اب بھی 40 فیصد کے قریب ہے جس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick