KhabarBaAsar

آسمان کو چھوتی مہنگائی،20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے پندرہ فروری کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مہنگائی میں اضافے کی صورت آنے کا سلسلہ دوسرے ہفتے بھی جاری ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ملک میں 20 اشیائے ضروریہ مہنگی، 11اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں جبکہ 20کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کھلا دودھ ، دہی، آٹا، چائے کی پتی، سرسوں کا تیل، ٹماٹر، چکن، مٹن، بیف، ویجی ٹیبل گھی، چینی، چاول، کپڑا سمیت مجموعی طور پر20اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آلو، پیاز، انڈے، لہسن، ایل پی جی، دال چنا،دال مسور اوردال ماش پر مشتمل گیارہ اشیاء سستی ہوئی ہیں20 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick