KhabarBaAsar

بجلی 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

سی پی پی اے کے مطابق فروری میں پانی سے 18اعشاریہ22 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ کوئلےسے 31اعشاریہ70 فیصد اور فرنس آئل سے 6اعشاریہ51 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق مقامی گیس سے 11اعشاریہ36 فیصد اور ایل این جی سے 15اعشاریہ16 فیصد بجلی پیدا ہوئی، اس کے علاوہ جوہری ایندھن سے بھی 12اعشاریہ53 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق فروری کے لیے ریفرنس فیول لاگت 4 روپے 25 پیسے فی یونٹ مقرر تھی، سی پی پی اے نے فی یونٹ بجلی 4 روپے 99 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے جس پر سماعت 31 مارچ کو ہو گی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick