KhabarBaAsar

کراچی میں گوشت کی فروخت صرف 30 فیصد رہ گئی: میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(ویب ڈیسک) میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ لمپی اسکن ڈیزیز سے سب سے زیادہ متاثر کراچی میں گوشت کے کاروبار سے وابستہ افراد ہوئے ہیں شہر میں گوشت کی فروخت صرف 30 فیصد رہ گئی، بیماری سے قبل3 تا 5 ہزار جانور یومیہ ذبح ہوتے تھے اب یہ تعداد کم ہوکر یومیہ ایک ہزارسے بھی کم ہوگئی ہے۔

انھوں نے ڈی جی لائیو اسٹاک کے اس اعتراف کو خوش آئند قرار دیا جس میں انھوں نے جنوبی افریقہ سے نجی طور پر منگوائی گئی ویکسین کی وجہ سے لمپی اسکن ڈیزیز (ایل ایس ڈی) کا پھیلاؤ بڑھااس لیے ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کرائی جائے کیونکہ بیماری سے سب سے زیادہ متاثر میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے اراکین ہوئے ہیں۔

انھوں نے ڈی جی لائیواسٹاک سے مطالبہ کیا کہ درآمد ہونے والی موثر ویکسین فوری طور پر مویشیوں کو لگانے کی منصوبہ بندی کی جائے اور اس کیلیے اگر دوسرے اداروں سے تربیت یافتہ افراد لینے پڑیں تو لیے جائیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick