KhabarBaAsar

جرمن وزیرخارجہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بلاول نے بھی قرنطینہ کرلیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی جرمن وزیرخارجہ انالینا بیئربوک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی قرنطینہ کرلیا۔

جرمن وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کی تھی اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے اپنا دورہ پاکستان مختصر کردیا ہے۔

تاہم اب بلاول بھٹو زرداری بھی آئسولیٹ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری قرنطینہ کے دوران اپنی رہائش گاہ سے سرکاری و سیاسی امور سرانجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اپنا ٹیسٹ کروائیں گے۔

دوسری جانب وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میرے علم میں آیا کہ جرمنی کی وزیرخارجہ انالینا بیئربوک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میری نیک تمنائیں ہیں کہ جرمنی کی وزیرخارجہ انالینا بیئربوک کی صحت اچھی ہو اور تیزی سے بہتری آئے۔

ان کا کہنا تھاکہ میں پاک جرمن شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کیلئے آج کی بہترین گفتگو کے تناظر میں مستقل رابطوں اور مستقبل میں ملاقاتوں کا خواہاں ہوں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick