KhabarBaAsar

کراچی میں کورونا کی شرح میں تیزی سے اضافہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(ویب ڈیسک) کراچی میں کورونا وائرس کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کے 650 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 138 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شہر میں کورونا کی شرح 21اعشاریہ23 فیصد رہی۔

دوسری جانب کراچی کے بعد ملک بھر کے شہروں میں کورونا کی سب سے زیادہ شرح ایبٹ آباد میں 8 فیصد رہی۔

علاوہ ازیں حیدرآباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2اعشاریہ14 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick