KhabarBaAsar

این سی او سی نے محرم الحرام کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے محرم الحرام کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔

این سی او سی کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ مجالس اور جلوس کے دوران کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے، مجالس اور جلوسوں میں ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال کیا جائے اور ذاکر اور مجالس کے شرکاء کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی جائے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ مجالس کا اہتمام کھلی جگہوں پر کیا جائے، بزرگ، بچے اور بیمار افراد مجالس و جلوسوں میں شرکت سے گریز کریں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ مجالس اور جلوسوں میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے، مجالس و جلوس کے داخلی راستوں پر سینیٹائزر رکھے جائیں اور داخلی و خارجی راستوں پر رش نہ لگنے دیا جائے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مجالس کے اوقات کار کم کیے جائیں اور مجلس سے پہلے فرش دھویا جائے، نذر و نیاز میں پیک کھانا اور ڈسپوزبل برتن استعمال کیے جائیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مذہبی اجتماعات میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick