KhabarBaAsar

ایک انوکھا ہوٹل جہاں کچھ بھی کھانے کیلئے4 سال انتظار کرنا ہو گا!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لندن: برطانیہ میں ایک ایسا ہوٹل بھی ہے جہاں کچھ بھی کھانے کیلئے 4 سال پہلے بکنگ کرانا ہو گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے شہر برسٹل میں ایک ایسا ہوٹل بھی ہے جہاں آپ کو کچھ بھی کھانے کے لیے پہلے 4 سال انتظار کرنا ہو گا۔

وسطی برسٹل میں واقع ”بینک ٹیورن“ نامی پب نما ہوٹل اپنے ایوارڈ وننگ کھانوں کے لیے مشہور ہے اور یہاں کھانے کے لیے خواہش مند افراد کو پہلے بکنگ کرانا پڑتی ہے جو فی الحال 4 سال تک بک ہے۔

انیسویں صدی کے اس پب کی ڈش ”سنڈے روسٹ“ اتنی مشہور ہے کہ ہوٹل مالک نے بہت زیادہ آرڈرز کے باعث بہت پہلے ہی اپنا ریزرویشن سسٹم نئی بکنگ کے لیے بند کر دیا تھا۔

پب نے مارچ 2022 میں اپنی ویٹنگ لسٹ 4 سال مکمل ہونے کے بعد بکنگ لینا بند کر دی تھی اور اب بھی بکنگ کرنا ممکن نہیں لیکن اگر کوئی وہاں اپنی بکنگ پر پہنچ نہ سکے تو کچھ خوش قسمت لوگوں کو موقع مل سکتا ہے۔

ریستوران کے مالک سیم گریگوری کا کہنا ہے کہ ’ہمارے پاس ”اب“ آنے والے لوگ دو یا تین سال سے انتظار کر رہے تھے۔‘

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick