KhabarBaAsar

بابر اعظم نے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان کی تاریخ کے دوسرے کامیاب ترین کپتان بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان کی کامیابی بابر اعظم کی بطور کپتان 78 ویں جیت تھی۔ وہ سب سے زیادہ بین الاقوامی فتوحات کے ساتھ پاکستانی کپتان کے لحاظ سے مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔

لیجنڈری وسیم اکرم نے بھی بین الاقوامی میدان میں پاکستان کے بطور کپتان 78 فتوحات حاصل کیں۔

وسیم اکرم اور بابر اعظم دونوں پاکستان کے 1992ء کا ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان سے پیچھے ہیں، جنہوں نے 89 بین الاقوامی فتوحات اپنے نام کی تھیں۔

بابر اعظم نے 2019 میں قومی ٹیم کی کمان سنبھالی۔ انہوں نے 133 میچوں میں پاکستان کی کپتانی کی، جن میں سے 78 میں فتح اور 43 میں شکست ہوئی۔

عمران خان نے 187 میچوں میں پاکستان کی قیادت کی جن میں سے 89 جیتے اور 67 پیچ ہارے۔

عمران خان کی جیت کا فیصد 57 تھا جبکہ وسیم اکرم (58.20) اور بابر اعظم (58.64) کی بطور کپتان بین الاقوامی میدان میں جیت کا تناسب قدرے بہتر ہے۔

بابر اعظم کے میدان میں یا کھیل کے دوران فیصلہ سازی پراب بھی بہت سے سوالات ہیں لیکن پھر بھی نمبر ز کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick