KhabarBaAsar

روزے کی حالت میں بابر اعظم کی نیٹ پریکٹس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی روزے کی حالت میں پریکٹس کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں نیٹ پریکٹس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بابر نے گراؤنڈ شاٹس کے ساتھ ساتھ چھکے مارنے کی بھی پریکٹس کی۔

خیال رہے کہ آج پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں بابر اعظم کی پشاور زلمی اور محمد رضوان کی ملتان سلطانز آج پلے آف میں مدِ مقابل آئیں گی۔ جیتنے والی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرلے گی۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ بابر اعظم تیز ترین 10 ہزار ٹی ٹوئنٹی رن بنانے والے 13ویں بیٹر بن چکے ہیں، بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں 10 ہزار 405 رن بنا لیے ہیں۔ سابق کپتان نے دس ہزار رنز کا سنگ میل 271 اننگز کھیل کر حاصل کیا جبکہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے دس ہزار رنز 285 اننگز میں بنائے تھے۔

صرف یہی نہیں بابراعظم پاکستان سپر لیگ میں تین ہزار رنز بنانے والے واحد بیٹر بھی بن گئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick