KhabarBaAsar

قومی کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سیلکٹر کا اعلان کردیا گیا!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

پاکستان: وہاب ریاض کو قومی مینز سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔

پی سی بی اعلامیہ  کے مطابق وہاب ریاض دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کا انتخاب کریں گے۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹیم ڈائریکٹر مقرر کرنے پر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے لیے نئی ذمے داری ادا کرنے پر فخر ہے اور پرجوش ہوں، چیلنجنگ ذمے داری دینے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہوں، مل کر بہترین کارکردگی کی کوشش کریں گے اور کرکٹ مداحوں کو خوشیاں دیں گے

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick