KhabarBaAsar

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق پریشان کن خبر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنا چیلنج قرار دیتے ہوئے دستاویز وزارت پیٹرولیم کو بھیجوا دی ہیں۔

وزارت پیٹرولیم کو بھیجی گئی دستاویز کے مطابق یکساں قیمت کا اطلاق ختم ہونے سے صارفین سے اضافی قیمتوں کی وصولی کا خدشہ ہے، پیٹرول پمپس کو اضافی چارجز روکنے کا طریقہ بھی وضع کرنا ہوگا۔

دستاویز کے مطابق مارکیٹ میں کارٹلائزیشن کو روکنے کیلئے اوگرا کی استعداد کار میں اضافہ کافی ناگزیر ہے، مارکیٹ میں گٹھ جوڑ سے مہنگائی کو روکنے کیلئے آئل رولز میں تبدیلی کرنا ہوگی، پرانی ریفائنریز کو اپ گریڈ کرنے کی اسکیم متاثر ہوسکتی ہے۔

جبکہ حکام کے مطابق فیصلے سے شمالی علاقہ جات اور دیگرعلاقوں میں قیمتیں زیادہ بڑھ سکتی ہیں، اوگرا نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ حکومت کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام طرز کی کراس سبسڈی بھی متعارف کرانا ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick