KhabarBaAsar

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں0.23 فیصد کمی ہوگئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں𝟎.𝟐𝟑 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

ایک ہفتے کے دوران 𝟏𝟑 اشیاء ضرویہ مہنگی،𝟏𝟒 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح تاحال 𝟒𝟏 فیصد سے زائد ریکارڈ ہوئی ہے۔

رواں ہفتے پیاز فی کلو 𝟐𝟐 روپے 𝟔𝟖 پیسے مہنگے ہو گئے۔ایک ہفتے کے دوران لہسن کی فی کلو قیمت میں 𝟏𝟑 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

رواں ہفتے دال ماش فی کلو 𝟑 روپے 𝟒𝟗 پیسے تک مہنگی ہوئی۔ایک ہفتے کے دوران دال مسور فی کلو 𝟏 روپے 𝟓𝟎 پیسے سے زائد مہنگی ہوئی ہے۔

رواں ہفتے انڈے فی درجن ایک روپے سے زائد مہنگے ہوگئے۔ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر،آلو ،چینی سمیت 𝟏𝟒 اشیاء سستی بھی ہوئیں ہیں۔

رواں ہفتے ٹماٹر فی کلو 𝟐𝟖 روپے 𝟗𝟓 پیسے تک سستے ہوئے۔ایک ہفتے کے دوران آلو کی فی کلو قیمت میں 𝟒 روپے تک کمی ہوئی ہے۔

رواں ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 𝟏 روپے 𝟓𝟎 پیسے تک کمی ہوئی۔رواں ہفتے کے دوران چائے کی پتی،گھی ،گندم کا آٹا بھی سستا ہواہے۔

ایک ہفتے کے دوران بریڈ ماچس،کپڑوں سمیت 𝟐𝟒 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick