KhabarBaAsar

نازش جہانگیر نے خود سے متعلق افواہوں کی تردید کردی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر:پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے خود سے متعلق افواہوں کی تردید کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک اسکرین شاٹ کافی گردش کر رہا ہے جس میں نازش جہانگیر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’جس کو میری بات بری لگی ہو وہ بابر کو اپنی بہن کا رشتہ دے دیں، لیکن میری جان چھوڑ دیں‘۔

اداکارہ نازش جہانگیر نے یہ تصدیق کی ہے کہ یہ اسکرین شاٹ جعلی ہے۔

جبکہ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ جعلی ہے، میں نے اپنے پیارے ٹرولز کو کوئی بیان یا ردعمل نہیں دیا۔

ان کامزید کہنا تھا کہ کیونکہ یہ میری پرورش میں بالکل بھی نہیں ہے، یہ افسوس ناک ہے کہ ایسے لوگ کس طرح اپنا حقیقی رنگ دکھاتے ہیں۔ یہ نہ صرف مجھے بلکہ ہمارے بابر اعظم کو بھی بدنام کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں صرف ان کے لئے افسوس کر سکتی ہوں، ٹرولنگ، ہتک عزت، گالیاں، ان میں سے کوئی بھی میرے لیے اہمیت نہیں رکھتا، میں یہ صرف اس لئے کہہ رہی ہوں، کیونکہ میں کوئی فضول بات نہیں کہنا چاہتی کیونکہ آپ کی تربیت اور میری تر بیت میں بہت فرق ہے، لہذا آگے بڑھیں۔

ابھی حال ہی میں ایک مداح نے ان کے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں ان سے سوال کیا تھا کہ اگر بابر اعظم نے انہیں شادی کی پیشکش کی تو ان کا جواب کیا ہوگا؟

جس پر نازش نے جواب دیا تھا کہ وہ انکار کریں گی۔

کرکٹر بابر اعظم کے مداح ان کے جواب سے خوش نہیں تھے اور انہیں مسلسل ٹرول کیا، جو اس سطح تک پہنچ گیا کہ نازش جہانگیر کو کچھ دنوں کے لیے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پبلک سے پرائیویٹ میں تبدیل کرنا پڑا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick