KhabarBaAsar

سب میرین کیبل کٹنے پر پی ٹی سی ایل نے بیان جاری کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

سنگاپور سے پاکستان اوریورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹنےکے معاملے پر پی ٹی سی ایل ترجمان کا بیان سامنے آگیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی اور اس کی ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کیبل پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک انفرااسٹرکچرکاحصہ نہیں ہے، پی ٹی سی ایل کا نیٹ ورک سروس میں کمی کے بغیربہترین کام کررہا ہے۔

جبکہ واضح رہے کہ سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی تھی، ساؤتھ ایسٹ ایشیا اور مڈل ایسٹ یورپ کیبل کو انڈونیشیا کے قریب سب میرین کیبل پر پانچ کٹ لگے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کیبل کو ٹھیک ہونے میں ایک مہینہ لگے گا، کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنیوالی ٹریفک متاثر ہوئی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick