KhabarBaAsar

اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر:پہلا طریقہ یہ ہے کہ 40، 50 روپے کا چونا خریدیں اس کا پانی کے ساتھ گاڑھا سا محلول بنائیں اور چھت پر اس کی کوٹنگ کردیں۔

اس کے بعد جب وہ سوکھ جائے تو ایک کوٹ اور کردیں، یعنی اس چونے کو پوری چھت پر پھیلادیں۔

اس سے آپ کی چھت پر سورج کی جو شعاعیں پڑیں گی وہ چھت سے منعکس ہو جائیں گی اور اس پر نہیں ٹہریں گی جس سے چھت پر گرمی کم ہو جائے گی۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ایک کیمیکل ملتا ہے تو آپ اپنے بجٹ کو نظر میں رکھتے ہوئے وہ کیمیکل خریدیں اور اسے اپنی چھت پر لگا لیں، آپ اپنی گنجائش دیکھ لیں کہ کون سی کمپنی کا یا کتنے پیسوں کا کیمیکل آپ کو استعمال کرنا ہے۔ اس کی کوٹنگ اپنی چھت پر کردیں۔

پہلے زمانے میں لوگ گرمی میں بوریاں یا پرانے کپڑے چھت پر پھیلادیتے تھے اور اس پر پانی ڈال دیتے تھے، جس سے چھت پر دیر تک نمی رہتی تھی اور گھر میں ٹھنڈک رہتی تھی۔ تو یہ طریقہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick