KhabarBaAsar

جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دے دی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

شارجہ:(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ون میں جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باووما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کی اننگز

سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 10 وکٹوں پر 142 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی اور ڈوائن پریٹوریس نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

’بلیک لائیو میٹرز‘ کے معاملے پر گھٹنے نہ ٹیکنے کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہونے والے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک کو معافی مانگنے کے بعد آج پروٹیز پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

جنوبی افریقا کی اننگز

جنوبی افریقا نے 143 رنز کا ہدف ڈیوڈ ملر کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ایک گیند پہلے ہی مکمل کرلیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان ٹمبا باووما 46 اور ڈیوڈ ملر 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔

واجح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں 6 ،6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ میں شامل ٹیمیں پانچ میچز کھیلیں گی اور 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی.

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick