KhabarBaAsar

دس سال بعد ماہرہ اورعاطف ایک ساتھ مداحوں کومحظوظ کرنے کے لیے تیار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) ماہرہ خان اورعاطف اسلم ایک ساتھ دس سال بعد مداحوں کومحظوظ کرنے کے لیے تیارہیں۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے 2 روزقبل مداحوں کوسرپرائزدیا تھا کہ وہ مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ اسکرین پردس سال بعد نظرآئیں گے۔

عاطف اسلم نے کہا تھا کہ اس ہفتے وہ کچھ نیا اوربہت دلچسپ کرنے جارہے ہیں۔ اب گلوکار کی جانب سے انسٹاگرام پرایک پوسٹ کی گئی ہے جس سے اس بات کی مزید تصدیق ہوئی۔

عاطف اسلم کے ماہرہ خان کے ساتھ آنے والے گانے کا ٹائٹل اجنبی ہے۔ اس سے قبل عاطف اسلم نے سجل علی کے ہمراہ رفتہ رفتہ گانا ریکارڈ کرایا تھا جو مداحوں کوبے حد پسند آیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2011 میں ریلیزہونے والی فلم بول میں ماہرہ خان نے گلوکار اور اداکار عاطف اسلم کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیاتھا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick