KhabarBaAsar

ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں 9 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ جاری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(خبربااثر) ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں 9 فیصد اضافہ ہوا جو اگست میں 8اعشاریہ4 فیصد رہا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ستمبر میں شہروں میں مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد اور دیہات میں 2اعشاریہ29 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد شہروں میں مہنگائی کی شرح 9اعشاریہ13 فیصد اور دیہات میں 8اعشاریہ77 فیصد رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ستمبر میں شہروں میں چکن 42اعشاریہ4 فیصد، پیاز 32اعشاریہ49 فیصد، دال مسور 15اعشاریہ7 اور انڈے 14اعشاریہ6 فیصد مہنگے ہوئے جب کہ ایک ماہ میں آٹا 9 اعشاریہ69 فیصد اور گندم 7 اعشاریہ31 فیصد مہنگی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق دالیں 5 اعشاریہ98، سرسوں کا تیل 4 اعشاریہ56، سبزیاں 3 اعشاریہ9، کوکنگ آئل 3 اعشاریہ64 ،چینی 3 اعشاریہ04،چائے 2 اعشاریہ78، مٹن 2، بجلی 11 اعشاریہ40 اور ایل پی جی 7 اعشاریہ22 فیصد مہنگی ہوئی۔

اس کےعلاوہ تین ماہ میں گھی 38 اعشاریہ2 فیصد اور کوکنگ آئل 34 اعشاریہ2 فیصد مہنگا ہوا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick