KhabarBaAsar

کراچی میں حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس جاری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی: (ویب ڈیسک) حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں جاری ہے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اتوار کو کراچی میں حکومت کیخلاف جلسہ کرنا ہے، جس کے لیے پی ڈی ایم کی قیادت شہر قائد پہنچ چکی ہے۔

اسی حوالے سے پی ڈی ایم کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اس وقت جاری ہے ، اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، پیپلز پارٹی شیر پاؤ کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ اوردیگر رہنما شریک ہیں۔

اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے قائد نے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔

اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ہوٹل میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی اس دوران دھکم پیل ہوئی جس کے باعث دروازہ ٹوٹ گیا جس کے بعد انتظامیہ نے متواتوں کو ہوٹل سے باہر نکال دیا۔

اس سے قبل کراچی میں موجود پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ یقینی طور پر شہر قائد میں ہونے والا جلسہ کامیاب ہو گیا۔

اسی دوران ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ پیپلز پارٹی سے رابطہ کریں گے؟ جس پر جواب دیتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جیسا آپ کہیں گے ویسا کرینگے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick