KhabarBaAsar

کراچی میں ہیئر ڈریسر کی دکان پر مسلح ڈاکوؤں کا دھاوا،ویڈیو وائرل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(خبربااثر) شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام، لٹیرے جب چاہیں جہاں چاہیں شہریوں کو ان کی قیمتی اشیاء سے محروم کر دیتے ہیں۔

لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں تین مسلح ڈاکوؤں نے ہیئر ڈریسر کی دکان میں داخل ہوکر اندر موجود تمام افراد کی جیبوں کا صفایا کردیا۔

خبربااثر کو واردات کی موصول ہونے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین مسلح ملزمان گزشتہ رات شیرپاؤ کالونی میں قائم ہیئر ڈریسر کی دکان میں داخل ہوتے ہیں۔

ملزمان دکان میں موجود تمام افراد کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر موبائل فونز اور نقدی چھینتے ہیں۔

ڈاکو بڑے اطمینان کے ساتھ دو سے ڈھائی منٹ دکان میں موجود رہتے ہیں اور لوٹ مار کرکے فرار ہوجاتے ہیں۔

پولیس کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

67% LikesVS
33% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick