KhabarBaAsar

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے پولیس انسپکٹر جاں بحق

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(خبربااثر) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق گلشن بہار کی مارکیٹ میں پولیس اہلکار اے ایس آئی اکرم خان کو اس وقت ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایا گیا جب وہ ساتھی اہلکار اے ایس آئی ظفر کے ساتھ ہوٹل میں بیٹھا تھا، اسی دوران شلوار قمیض پہنے ایک ملزم نے دو پستولوں سے ہوٹل میں داخل ہو کر دونوں اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ اے ایس آئی اکرم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا لیکن وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس حکام اور رینجرز کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ جائے وقوعہ سے پستول کے 8 خول ملے ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتول اور اس کا ساتھی اہلکار منگھوپیر تھانے کے شعبہ تفتیش میں تعینات تھے اور مقتول کا آبائی تعلق مانسہرہ سے ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick