KhabarBaAsar

کوئٹہ یونٹی چوک کے قریب دھماکا، دو افراد جاں بحق، 4 زخمی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کوئٹہ: (خبربااثر) کوئٹہ کے علاقے یونٹی چوک کے قریب دھماکے دو افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور علاقے کا گھیراؤ کر لیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا کوئٹہ کے علاقے یونٹی چوک میں ہوا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

دوسری جانب امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ زخمیوں کو ایمبیولینسوں کے ذریعے ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick