KhabarBaAsar

کٹی پھٹی تحریر والا بوسیدہ کاغذ 38 کروڑ روپے میں نیلام

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لندن:(ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں برطانیہ کے مشہور نیلام گھر ’’کرسٹیز‘‘ نے 300 سال پرانا ایک بوسیدہ کاغذ ریکارڈ 23 لاکھ 50 ہزار ڈالر (تقریباً 38 کروڑ پاکستانی روپے) میں نیلام کیا ہے جس پر کٹی پھٹی تحریر موجود ہے۔

تاہم یہ تحریر کسی عام شخص کی نہیں بلکہ سائنس کی تاریخ ساز ہستی، سر آئزک نیوٹن کی ہے۔

البتہ، اس تحریر کے خاص الخاص ہونے کی ایک وجہ اور بھی ہے: اس میں نیوٹن نے اپنی معرکۃ الآراء کتاب ’’پرنسپیا میتھمیٹیکا‘‘ کے پہلے ایڈیشن میں کچھ ترامیم کرنے کےلیے اپنی ہی تحریر میں کاٹ پیٹ کی ہے۔ علاوہ ازیں، کاغذ کے اس ٹکڑے پر نیوٹن کے اپنے دستخط بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ نیوٹن کو کلاسیکی طبیعیات (کلاسیکل فزکس) کا بانی قرار دیا جاتا ہے۔

سر آئزک نیوٹن کے ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریریں بے حد نایاب ہیں اس لیے وہ اکثر بہت مہنگے داموں میں نیلام ہوتی ہیں۔

’’کرسٹیز‘‘ کے مطابق، نیوٹن کے ہاتھ سے لکھی ہوئی یہ تحریر ان کے ابتدائی اندازوں سے کہیں زیادہ رقم میں نیلام ہوئی ہے کیونکہ 300 سال بعد بھی نیوٹن کے مداحوں کی دیوانگی برقرار ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick