KhabarBaAsar

بجلی کی قیمت 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ بڑھنے کا امکان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کمپنی بجلی کے نرخ مزید بڑھانے پر اڑ گئی۔ نیپرا میں تین روپے بارہ پیسے بجلی نرخ اضافے کی درخواست دائر کر دی ،فیصلہ کل ہوگا۔

سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے نیپرا میں دائر درخواست میں بجلی کی قیمت میں اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر 30 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

اعداد وشمار کے مطابق دسمبر میں مہنگے فرنس آئل سے چار فیصد ،ڈیزل سے 2 اعشاریہ 84 فیصد،مقامی گیس سے 13 اعشاریہ 77 جبکہ درآمد ایل این جی سے 13 اعشاریہ 50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick