KhabarBaAsar

گرمی میں اے سی کے بغیر گھر کو ٹھنڈا کیسے رکھیں؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر:آج ہم آپکو گرمی میں اے سی کے بغیر گھر کو ٹھنڈا رکھنے کے چند طریقے بتائیں گے۔

پردے لگا دیں

اگر آپ کے گھروں کی کھڑکیوں میں پردے نہیں ہیں تو وہاں سے سورج کی روشنی کمرے کے اندر داخل ہوکر اسے گرم کردے گی۔

پردے یا بلائنڈز بند کر کے آپ اس گرمی کو 𝟒𝟓 فیصد تک بھی روک سکتے ہیں۔

بوتلیں فریز کریں

پانی کی کچھ بوتلیں فریز کریں اور انہیں کسی فرشی یا ڈیسک فین کے سامنے رکھ دیں یا اس کے آگے ان کو فکس کردیں۔

پھر آپ اس عارضی ائیرکنڈیشنر سے خارج ہونے والی ٹھنڈی ہوا سے لطف اندوز بھی ہوسکیں گے۔

کمرے میں نیلا رنگ کردیں

جو لوگ نیلے رنگ سے رنگے کمروں میں بیٹھتے ہیں وہ دیگر رنگوں کے کمروں کے مقابلے میں زیادہ ٹھنڈک محسوس کرتے ہیں، چاہے درجہ حرارت یکساں ہی کیوں نہ ہو۔

نیلا رنگ نفسیاتی طور پر لوگوں کو بھی سکون پہنچاتا ہے اور اس سے ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔

برتن میں پانی بھر کر رکھ دیں

برفیلے پانی سے بھرا ایک برتن پنکھے کے سامنے رکھ دیں، برف سے جو ٹھنڈک اٹھے گی پنکھا اسے پورے کمرے میں پھیلائے گا جیسا کہ اے سی بھی کرتا ہے۔

اور اگر آپ کے پاس برف نہیں تو صرف پانی سے بھرے برتن گھر کے مختلف حصوں میں رکھ کر بھی نمی حاصل کی جاسکتی ہے جس سے گھر تھوڑا ٹھنڈا ہوسکتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick