KhabarBaAsar

کراچی میں کو آپریٹو مارکیٹ کی بحالی کے بعد سندھ حکومت بھی جاگ اٹھی!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنماؤں کے تعاون سے کراچی کی کو آپریٹو مارکیٹ کی بحالی کے بعد سندھ حکومت بھی جاگ اٹھی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کوآپریٹو مارکیٹ کی پی ٹی آئی رہنماؤں کے تعاون سے بحالی کے بعد آگ سے متاثرہ تاجروں کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

کراچی چیمبرز اور سندھ حکومت نے اس معاملے میں کمیٹی بنادی ہے جس کی تصدیق کے بعد وزیراعلیٰ سندھ خود معاوضے کا اعلان کریں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ دکان مالکان کا کافی نقصان ہوا، ہم مالکان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر اسد عمر نے کراچی میں آگ سے تباہ ہونے والی کو آپریٹو مارکیٹ کی بحالی کا افتتاح کیا تھا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick