KhabarBaAsar

ملک میں مہنگائی 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان میں مہنگائی 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق جنوری میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 0اعشاریہ39 فیصد اضافہ ہوا اور جنوری میں مہنگائی کی شرح 12اعشاریہ96 فیصد پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کےمطابق جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 10اعشاریہ26 فیصد رہی جب کہ دسمبر 2021 میں مہنگائی کی شرح 12اعشاریہ3 اور جنوری 2021 میں 5اعشاریہ7 فیصد تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ جنوری میں سالانہ بنیادوں پر کوکنگ آئل 54اعشاریہ33 فیصد، گھی 47اعشاریہ4 اور دال مسور 41اعشاریہ3 فیصد مہنگے ہوئے جب کہ پھل 28اعشاریہ35 فیصد مہنگے ہوئے، سالانہ بنیادوں پر سبزیاں اور چکن بھی مہنگے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری میں ماہانہ بنیادوں پر گندم 2اعشاریہ68 فیصد، گوشت 1اعشاریہ78 پھل 4اعشاریہ11 ، دال مسور 6اعشاریہ13 اور دال چنا 3اعشاریہ37 فیصد مہنگی ہوئی جب کہ جنوری میں سالانہ بنیادوں پربجلی چارجز 56اعشاریہ20 فیصد بڑھے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ موٹر فیول کی قیمت میں 36اعشاریہ22 فیصد اضافہ ہوا جب کہ پلاسٹک مصنوعات 11اعشاریہ72 فیصد اور ریڈی میڈ گارمنٹس 13اعشاریہ03 فیصد مہنگے ہوئے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick