KhabarBaAsar

پاکستان میں کورونا سے مزید 27 اموات،2500 نئے کیسز رپورٹ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(خبربااثر) پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید27 افراد انتقال کر گئے اور 2500 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48037 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2597 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 27 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5اعشاریہ40 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 29828 ہو گئی اور مجموعی کیسز 14 لاکھ 88 ہزار 958 تک جا پہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3804 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 13 لاکھ 83 ہزار 725 ہوگئی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick