KhabarBaAsar

کورونا کی 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں سے پابندیاں اٹھالی گئیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا پابندیوں سےمتعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

این سی او سی کے نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کی 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں پابندیاں برقرار رہیں گی جن میں گلگت، مظفرآباد، مردان، کراچی، حیدرآباد اور پشاور بھی شامل ہیں۔

این سی او سی کے مطابق 10 فیصد سے کم کورونا مثبت والے علاقوں میں پابندیاں اٹھالی گئی ہیں جب 10 فیصد مثبت شرح والے شہروں میں ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔

این سی او سی کاکہنا ہے کہ کم شرح والے شہروں میں 300 افراد کے ساتھ ان ڈور تقریبات ہوسکیں گی اور آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد شریک ہو سکیں گے۔

این سی او سی کے مطابق کم شرح والے علاقوں میں مکمل ویکسین شدہ افراد کو ان ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی جب کہ 12 سال سے کم عمر بچوں کے تعلیمی ادارے کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھلے رہیں گے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick