KhabarBaAsar

خیبر پختونخوا حکومت کا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی موبائل سم بند کرنے کا اعلان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

پشاور:(ویب ڈیسک) وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا اور مشیر اطلاعات کامران بنگش نے کہا ہے کہ جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ان کی موبائل سم بند کریں گے۔

پشاور میں معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران تیمورسلیم جھگڑا نے کہا کہ صوبائی ٹاسک فورس اجلاس میں کورونا کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، داخلہ اور صحت کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بریفنگ دی۔

صوبائی وزرا نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر بھارت سے آئی ہے اور یہ زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے، گزشتہ روز صوبے میں کورونا کی مثبت شرح 5اعشاریہ2 فیصد شرح رہی، اس وقت صوابی، سوات، نوشہرہ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے 13اسپتالوں میں 1360 کورونا مریض ہیں۔ اب تک صوبے میں 73 لاکھ سے زائد کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے، اس طرح صوبے کی 30 فیصد آبادی کو کم ازکم ایک خوراک مل چکی ہے، 2 ماہ میں ایک کروڑ افراد کو ویکسین لگائیں گے.

صوبائی وزرا کا کہنا تھا کہ ہمیں ایبٹ آباد، پشاور اور مردان سمیت کئی اضلاع میں ویکسی نیشن میں چیلنجز کا سامنا ہے، ان اضلاع میں سزا اور جزا کا عمل شروع کرنا پڑے گا۔ کورونا ویکسین لگوانے کے لیے ہمیں سختی کرنی پڑے گی، جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ان کی موبائل سم بند کریں گے، ضرورت پڑنے پر ملازمین کی تبخواہیں روکی جائیں گی، ہم فوج سے بھی اس سلسلے میں مدد لے رہے ہیں جس کے لیے طریقہ کار وضع کیا جارہا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick