KhabarBaAsar

دنیا میں سب سے چوڑے تنے والا درخت!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

میکسیکو سٹی:(ویب ڈیسک‌) شمالی امریکا کے ملک میکسیکو کے شہر اوکساکا سے 9 کلومیٹر دور، سانتا ماریا ڈیل ٹیول کے قصبے میں دنیا کا سب سے چوڑے تنے والا درخت موجود ہے جسے دیکھنے کےلیے دنیا بھر سے ہزاروں سیاح ہر سال وہاں جاتے ہیں۔

یہ درخت ایک مقامی چرچ کے احاطے میں لگا ہوا ہے لیکن کوئی نہیں جانتا کہ یہ کب اگایا گیا تھا۔

اس بارے میں لوگ اپنے بزرگوں سے سنی ہوئی مختلف روایات بیان کرتے ہیں جن میں سے کچھ کے مطابق اس کی عمر 6000 سال تک بتائی گئی ہے۔ البتہ حالیہ برسوں میں محتاط سائنسی اندازوں سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر 1400 سے 1600 سال تک پرانا ہوسکتا ہے۔
مقامی زبان میں اسے ’’ٹیول کا درخت‘‘ کہا جاتا ہے جو اس قصبے کی شناخت بھی ظاہر کرتا ہے۔

پہلے سمجھا جاتا تھا کہ اس جگہ پر کئی درختوں کے تنے آپس میں مل گئے ہیں لیکن کچھ عرصہ پہلے کیے گئے جینیاتی تجزیئے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ درحقیقت ایک ہی درخت ہے جس کا تعلق، درختوں کی نوع ’’مونٹیزوما سائپرس‘‘ (Montezuma cypress) سے ہے۔

اس کے تنے کا پھیلاؤ 138 فٹ جتنا ہے، جس کا احاطہ کرنے کےلیے کم از کم 30 بالغ افراد کو اپنے ہاتھ پھیلا کر دائرے کی شکل میں اس کے گرد کھڑا ہونا پڑتا ہے۔
2000 میں یونیسکو نے اسے عالمی ورثے میں شامل کرلیا جس کے بعد سرکاری طور پر اس درخت کی حفاظت ہونے لگی ہے۔

اگرچہ ٹیول کے درخت کا تنا خاصا بے ہنگم ہے لیکن محتاط اندازے کے مطابق، اس کا قطر کم از کم 46 فٹ جتنا ضرور ہے۔

اس کی اونچائی کے معاملے میں بھی ابہام ہے کیونکہ ماضی میں اس کی اونچائی 141 فٹ بتائی جاتی تھی لیکن 2005 میں لیزر آلات کی مدد سے پیمائش کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ اصل میں 116 فٹ اونچا ہے۔ تاہم اس کے بعد سے اب تک دوبارہ اس کی بلندی نہیں ناپی گئی۔

ڈیڑھ ہزار سال سے بھی زیادہ پرانا ہونے کے باوجود، ٹیول کا یہ درخت آج بھی ہرا بھرا ہے اور اس کے تنے کی چوڑائی میں بھی بڑی آہستگی سے، بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick