KhabarBaAsar

شاہد آفریدی کا کرس گیل کو ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) بوم بوم شاہد آفریدی نے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کو ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے اسٹار بلے باز کرس گیل کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے پر خراج تحسین پیش کیا۔

شاہد آفریدی نے کرس گیل کو شاندار کریئر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے پوری دنیا میں نئی نسل کے کھلاڑیوں کو بہت متاثر کیا۔ آخر میں شاہد آفریدی نے کرس گیل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کرس گیل اور ڈیوائن براو نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آخری میچ میں آسٹریلیا کےخلاف کھیلا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick