KhabarBaAsar

بھارت کی اُمیدیں خاک، نیوزی لینڈ، افغانستان کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ابو ظہبی:(ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ 2 کے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

نیوزی لینڈ 125 رنز کا ہدف19 ویں اوور میں باآسانی مکمل کرکے گروپ 2 سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔

اس سے قبل گروپ 2 سے پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کےکپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

افغانستان کی ٹیم بیٹنگ کے دوران مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بناسکی۔

افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ گلبدین نائب نے 15 اور محمد نبی نے 14 رنزبنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے17 رنزکے عوض تین وکٹیں حاصل کیں ، ٹم ساؤتھی نے 2 ، ایش سودی ،ایڈم ملن اور جیمز نیشم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کی اننگز
نیوزی لینڈ نے 125 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

کیویز کی جانب سے کپتان ولیم سن 40 اور ڈیون کونوے 38 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

گروپ 2 میں نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے بعد بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا،البتہ بھارت نے اپنا آخری میچ نمیبیا کےخلاف 8 نومبر کو کھیلنا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick