KhabarBaAsar

چھوٹے بچے کے بال کاٹنے کیلئے ہیئر سیلون ملازمین کے جتن، ویڈیو وائرل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(خبربااثر) کسی بھی حجام کے لیے چھوٹے بچوں کے بال کاٹنا کسی امتحان سے کم نہیں کیونکہ اکثر بچے بال کٹوانے کے دوران خوف زدہ ہوکر بے قابو ہو جاتے ہیں.

شاید ان کو کینچیاں دیکھ کر خوف آتا ہے جس کی وجہ سے ہر ماں باپ کے لئے اپنے چھوٹے بچوں کےبال کٹوانا ایک بڑا مرحلہ ہے.

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک چھوٹے بچے کو بال کٹوانے کے دوران روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور اس کے بال کاٹنے والا حجام اسے چپ کرانے کی کوشش کرتا دیکھائی دے رہا ہے لیکن بچہ ہے کہ میں نہ مانوں کی رٹ لگائے بیٹھا ہے.

اس تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہیئر سیلون میں موجود تمام ملازمین اپنا کام چھوڑ کر بچے کو بہلانے کے لیے ایک ساتھ گانا گانا شروع کردیتے ہیں.

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملازمین کے اس عمل کے بعد بچہ خاموشی سے گانا سننے میں مگن ہوجاتا ہے اور ہیئر ڈریسر اس کے بال بناکسی مشکل کے کاٹ کر اپنے مقصد میں کامیاب ہوجاتا ہے.

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہیئر سیلون کے عملے کے اس عمل کو خواب سراہا جارہا ہے.

75% LikesVS
25% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick