KhabarBaAsar

کرس گیل نے بالآخر ریٹائرمنٹ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

دبئی:(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے اب تک ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلے جانے والے میچ کے بعد ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹر کرس گیل نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ویب سائٹ سے گفتگو میں ریٹائرمنٹ کے بارے میں وضاحت پیش کی۔

کرس گیل نے کہا کہ میں گراؤنڈ میں تفریح کر رہا تھا، اسٹینڈز میں اپنے فینز کے ساتھ محظوظ ہو رہا تھا، ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہے۔

ویسٹ انڈین بیٹر نے خواہش کا اظہار کیا کہ میں ایک اور ورلڈ کپ کھیلنا چاہوں گا لیکن میرا نہیں خیال کہ مجھے اس کی اجازت ملے گی، میں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا، اپنے ہوم گراؤنڈ جمیکا میں آخری میچ کھیلنے کی خواہش ہے۔

انہوں نے مضحکہ خیز انداز میں کہا کہ اگر جمیکا میں میچ کھیلنے کو نہیں ملتا تو پھر میں ساتھی کرکٹر ڈی جے براوو کے ساتھ شامل ہو جاؤں گا، براوو کے ساتھ شامل ہوکر ہر کسی کا شکریہ ادا کروں گا تاہم ابھی ایسا کچھ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا کیخلاف آخری گروپ میچ میں کرس گیل اسٹیڈیم میں ریٹائرمنٹ کے اشارے دیتے رہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر کرس گیل کی ریٹائرمنٹ کی خبر زیرِ گردش رہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick