KhabarBaAsar

’گٹکا تھوکوابھی‘ دلہن نے دلہا کو تھپڑ رسید کردیا،ویڈیو وائرل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) بھارت میں شادیوں کے دوران غیر معمولی واقعات کا پیش آنا اب معمول کی بات بن گئی ہے اور اب شادی کے روز مہمانوں کے سامنے دلہا دلہن کے ایک دوسرے پر ہاتھ اٹھانے کے واقعات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا پر ایک شادی کے دوران بنائی گئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ناراض دلہن کو دلہا اور منڈپ میں موجود پنڈت پر بھی ہاتھ اٹھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ناراض نظر آنے والی دلہن منڈپ میں پنڈت اور دلہا کے درمیان موجود ہے، دلہن کی جانب سے پہلے پنڈت کو تھپڑ مارا گیا پھر دلہن نے دلہا کی جانب پلٹتے ہوئے اس پر چلانا شروع کر دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پنڈت کی پٹائی لگانے کے بعد دلہن نے گٹکا کھاتے دیکھ کر دلہا کو بھی تھپڑ رسید کر دیا اور اسے گٹکا فوری تھوکنے کاحکم دیا۔

جس کے بعد ویڈیو میں دلہا کو منڈپ سے کھڑے ہو کر شادی میں شریک خواتین کو ہٹاکر گٹکا تھوکتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick