KhabarBaAsar

یہ جادوئی ڈبہ آپ کی عینک خود صاف کر سکتا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

نیویارک:(ویب ڈیسک) بسا اوقات عینک کے عدسے پرلگنے والے دھبے بڑی مشکل سے دور ہوتے ہیں اور کئی بار کپڑا رگڑنے کے باوجود بھی براجمان رہتے ہیں تاہم اب آپ کا یہ مسئلہ ختم ہو جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اس کا حل لینس ایچ ڈی کی صورت پیش کیا گیا ہے جو عینک سے ہرطرح کے دھبے اور گردوغبار کو بڑی حد تک صاف کر کے عینک کو شفاف بناتی ہے ۔لینس ایچ ڈی بنانے والوں نے اسے عینک صاف کرنے کا ایک اسٹیشن قراردیا ہے۔

اس میں چار موٹریں لگی ہیں جن کی بیرونی سطح نرم فوم کے گول ٹکڑے لگے ہیں جو موٹر کے بل پر گھومتے ہیں۔ اس کے اوپر نرم اور خاص قسم کا کپڑا لگا ہے ۔ بس آپ کو یہ کرنا ہے کہ بہتر نتائج کیلئے فوم پر پانی کا سپرے کیجئے اور اس کے بعد ڈبے میں چشمہ رکھنے کے بعد اسے بند کردیں۔اندر کا نظام ازخود چلتا ہے اور موٹریں گھومتی ہیں اور دھیرے دھیرے چشمے سے گرد، تیل اور دھول مٹی کو صاف کردیتی ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick