KhabarBaAsar

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد: (خبربااثر) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پٹرول 11 روپے اور ڈیزل14 روپے بڑھانے کی سمری کو منظور نہیں کیا۔

ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا دنیا میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن پاکستانی عوام کو اس مہنگائی سے بچانے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔ اس لئے وزیراعظم نے اس سمری کو ڈیفر کردیا۔ اس وقت حکومت اس بڑھتی قیمت کا بوجھ اپنے اوپر لے گی اور عوام کو اس سے بچانے کی کوشش کرے گی۔

واضح رہے کہ 15 روز قبل بھی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے ایک پیسے کا اضافہ کیا تھا اور قیمت 147روپے 83 پیسے ہو گئی تھی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 33 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 114 روپے 54 پیسے ہو گئی تھی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا اور نئی قیمت144روپے62پیسے ہوگئی تھی۔ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 3روپے کا اضافہ کیا گیا تھا اور قیمت نئی قیمت 116 روپے 48 پیسے ہوگئی تھی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick