KhabarBaAsar

ماہی گیروں کا احتجاج:ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ کئی گھنٹوں سے بند

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(ویب ڈیسک) ماہی گیروں کے احتجاج کے باعث کراچی بندرگاہ بند کردی گئی ہے، جب کہ ایکسپورٹ امپورٹ مکمل منقطع ہوچکی ہے۔

ماہی گیروں اور وزارت میری ٹائم کے درمیان مزاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے، ماہی گیروں نے مطالبات منوانے کے لیے لانچیں بندرگاہ پر احتجاجا کھڑی کردیں.

دوسری جانب ماہی گیروں کے احتجاج کے باعث ملک کی سب سے بڑی بندر گاہ بند ہوئے گھنٹوں گزر گئے، گزشتہ روز دوپہر 2 بجے کے بعد سے کراچی پورٹ پر کسی بھی بحری جہاز کی آمدورفت نہ ہوسکی، احتجاج کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال کے نتیجے میں ملکی ایکسپورٹ اور امپورٹ مکمل طور پر بند ہے۔

واضح رہےکہ مظاہرین بلوچستان میں شکار پر پابندی کیخلاف احتجاج کررہے ہیں، کے پی ٹی پر چینل بند ہونے سے پورٹ پرجہازوں کی آمدورفت مکمل رک گئی ہے جس کے باعث پورٹ پر لنگر انداز ہونےکیلئے جہازچینل کے اندرداخل ہونےکے منتظر ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick