KhabarBaAsar

یورپ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر:یورپی پارلیمنٹ نے یورپی یونین کے کسی بھی ملک میں رہائش اور کام کرنے کے لیے اجازت نامے کا حصول آسان بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

بیشتر یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے کام اور رہائش کا پرمٹ لینا آسان بنانے سے متعلق تجاویز کی منظوری دی ہے، یورپی پارلیمنٹ کے ارکان چاہتے ہیں کہ اس حوالے سے پائی جانے والی مشکلات دور ہوں اور افرادی قوت کا مسئلہ بھی حل ہوسکے گا۔

نئے قوائد کے تحت کام یا رہائش کے پرمٹ کے لیے جمع کرائی جانے والی درخواست پر فیصلہ اب چار کے بجائے تین ماہ میں کرنا ہوگا، آجر کی تبدیلی اور بے روزگاری کی صورت میں بھی طویل تر قیام ممکن بنایا جاسکے ۔

اس کے علاوہ اگر درخواستوں میں کوئی پیچیدگی ہے تو پروسیسنگ کی میعاد میں ایک ماہ کا اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ یورپی پارلیمنٹ کے بعد ابھی یورپی کونسل کی منظوری بھی لازم ہے، اس کے بعد ہی نئے قوائد نافذ کیے جائینگے

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick